21 نومبر، 2022، 8:23 AM

امریکہ میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

امریکہ میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

نیویارک کے گورنرکے مطابق برفانی طوفان میں پھنس جانے والے ڈھائی سو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں برف کے غیرمعمولی طوفان سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ریاست کے مغربی علاقے برف کےشدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

مسلسل برفباری کے باعث سڑکیں اورگلیوں میں برف کی تہہ جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔

برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثرہونے سے متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام نے لوگوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1913274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha